وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق فروری میں سینیٹ انتخابات کروائے جاسکتے ہیں۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو سینیٹ الیکشن میں حصہ لیتے دیکھ رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم نے استعفے دے دیےتو ان کی ہی نشستوں پر الیکشن کرادیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ اگر عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کر لی تو وہ منی لاندڑنگ کے خلاف ایسے قانون لائیں گے کہ اپوزیشن کی چیخیں نکل جائیں گی۔
انہوں نے نواز شریف کو وطن واپس لانے سے ہاتھ کھڑے کردیے اور کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے سے متعلق برطانیہ کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں۔