وکلاء اور ججز کے درمیان حائل دیوار کافی حد تک مسمار کر دی، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد کہتے ہیں سپریم کورٹ کا کام نئے قوانین لانا ہے، ججز کی تعیناتی میں وکلاء کی مشاورت جاری ہے، لاہورہائیکورٹ کی خالی نشستوں پربھی ججز کی تعیناتی جلد کرلیں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب بار سے خطاب میں کہنا تھا کہ وکلاء اور ججز کے درمیان حائل دیوار کافی حد تک مسمار کر دی،ججز اور وکلاء باہمی مشارت کےساتھ انصاف فراہم کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدکا لاہورمیں پنجاب بار کے نومنتخب عہدے داروں کی تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ وکلاء اور ججز میں کوئی تفریق نہیں ، وکلاء کو جج صاحبان کے سامنے پُرتشدد نہیں ہونا چاہیے، سسٹم میں جمہوری اقدار لائیں گے، خوشی ہے کہ وکلاء برادری نے ہڑتال نہ کرنے کا اپنا وعدہ پورا کیا ، ایک زمانے میں ہم بھی بڑےگرم دماغ وکیل تھے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء کو انصاف دلانے میں اپنی ذمے داریاں ادا کرنی چاہئیں، دادا کے مقدمے کا فیصلہ پوتے کے زمانے میں ہونے کا نظریہ ختم ہوناچاہیے۔

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین عابد ساقی اور دیگر وکلاء رہنماوں نے بھی خطاب کیا، وکلاء رہنماؤں نےبھی بار اور بینچ کے درمیان اچھے تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے