کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فائیو اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورینٹس سیل

کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر فائیو اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے۔

ڈی سی جنوبی ارشاد علی سوڈھر کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر فائیو اسٹار ہوٹل میں کارروائی کی۔

علی سوڈھر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مقامی 5 اسٹار ہوٹل میں قائم 3 ریسٹورینٹس سیل کر دیے گئے ہیں۔

ڈی سی جنوبی کے مطابق چاندنی، سکورا اور چائنیز ریسٹورینٹ تائی پان کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی جنوبی کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کے تحت انڈور ڈائیننگ پر پابندی ہے اور فائیو اسٹار ہوٹل میں قائم تینوں ریسٹورینٹس میں انڈور ڈائننگ کے باعث کارروائی کی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے