31 دسمبرگزر جائے گی لیکن استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا ہےکہ31 دسمبرآئے گی اورگزر جائے گی لیکن استعفے جیبوں میں رہ جائیں گے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نےکہا ہےکہ کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرات نہیں، یہ ٹولہ جانتا ہے استعفے دیے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے، یہ عناصر جتنی مرضی منت ترلےکرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔

ان کاکہنا ہےکہ عاقبت نااندیش پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کو تاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے، یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ لاہور میں ایک طرف ترقی اور دوسری طرف مایوسیاں نظر آتی ہیں، نظر اندازعلاقوں میں سہولتیں دیں گے،مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر ٹریفک کا مسئلہ حل کریں گے، فیروز پور روڈکے بعد دیگر مقامات پر بھی جنرل اسپتال بنائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے