میرا رمضان شوگر مل یا اس سے جڑے کاروبار سےکوئی تعلق نہیں

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے 25 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کی ٹیم کو بتایا ہے کہ اُن کا رمضان شوگر مل یا اُس سے جُڑے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

25 ارب روپے منی لانڈرنگ کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کی ٹیم نےکوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے تفتیش کی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ اُن کا رمضان شوگر مل یا اُس سے جُڑے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شہباز شریف کے مطابق وہ رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر رہے نہ ہی کبھی اس سے تنخواہ لی، ایف آئی اے کے الزامات قومی احتساب بیورو (نیب) کیس کی کاپی ہیں اور یہ تمام الزامات جھوٹے اور من گھڑت ہیں۔

خیال رہے کہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ اور سلیمان شہباز کے خلاف مبینہ کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے