پی ڈی ایم ہوائی فائرنگ کررہی ہے، انکا ایجنڈا نیب کا خاتمہ ہے: سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا قومی احتساب بیورو(نیب) کا خاتمہ ہے، پی ڈی ایم ہوائی فائرنگ کررہی ہے، پی ڈی ایم نے ایسا کوئی کام نہیں کیا جو حکومت کے خاتمے کیلئے ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کو چھوڑا تو ہم سمجھیں گے وہ واقعی سنجیدہ ہے۔

سراج الحق نے وزیراعظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نےکہا تھا لوگ نکلیں گے تو استعفیٰ دے دوں گا، اب تو لوگ نکل رہے ہیں، دیکھتے ہیں عمران خان وعدے نبھاتے ہیں یا پھر یوٹرن لیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے