وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہےکہ بدقسمتی سے ملک میں جنگلات کے رقبے میں تیزی سے کمی ہوئی ہے، ماضی کی حکومتوں نے جنگلات کی اراضی سیاسی لوگوں کو لیز پر دی۔
اسلام آباد میں ‘بلین ٹری ہنی پروگرام’ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ماضی میں جنگلات کے درختوں کو کاٹ کر عمارتیں کھڑی کر دی گئیں، بحیثیت قوم اپنے دریاؤں کو بھی ہم نے آلودہ کیا، سندھ میں زیر زمین 70 فیصد پانی آلودہ ہے۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ہم نے انگریز کے بنائے جنگلات بھی ختم کردیے، سردیوں میں لاہور میں آلودگی خطرےکی حدسے بڑھ جاتی ہے ،پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج ماحول کا خیال رکھنا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں پاکستان ماحولیات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا پانچواں ملک ہوگا، ہمیں آئندہ نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان کی منصوبہ بندی کرنی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر ملک کو درپیش ماحولیاتی صورت حال بہترکرنےکی ذمہ داری ہے، ہم نے ٹمبر مافیا کا مقابلہ کیا ہے، ٹمبر مافیا سے مقابلے میں فارسٹ گارڈز کی شہادتیں بھی ہوئی ہیں۔