ن لیگ نے اپنے ارکان اسمبلی سے 2 دن میں استعفے طلب کرلیے

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعت مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی سے 2 دن میں استعفے مانگ لیے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے اتحاد میں شامل جماعتوں کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان کو 31 دسمبر تک پارٹی قیادت کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دے دی۔

ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب اسمبلی سے استعفے جمع کرانے کیلئے 15 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ذرائع ن لیگ کے مطابق حمزہ شہباز بھی اپنا استعفیٰ پارٹی کے سینیئر رکن کو دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے