فضل الرحمان سمیت ملک کے 20 سیاستدانوں کو خطرہ ہے : شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ کورونا خطرناک صورتحال اختیار کر رہا ہے اور یہ لوگ سیاست سیاست کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کے تحت ملک کے 20 سیاستدانوں کو خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

نیکٹا کے دورے کے موقع پر گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو آگے لگا رکھا ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے اندرونی مسئلوں میں خلفشار پیدا کررہا ہے، اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملک میں برطانیہ کی پروازیں بند کرنے کی اپیل بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے