حمزہ شہباز نے بھی استعفیٰ لکھ دیا، کاپی کل جاری ہوگی

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بھی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ لکھ دیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کے استعفے کی کاپی کل جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے استعفے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں کمی کردی اور ارکان اسمبلی کو اگلے 8 دن کے بجائے صرف 2 دن کی مہلت دے دی۔

ن لیگ نے ارکان کو 31 دسمبر کے بجائے 23 دسمبر تک استعفے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے