عدالت نے ن لیگ لائرز ونگ کے رہنما کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت سنادی

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر وقار شاہ کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ نون سندھ لائرز ونگ کے سابق نائب صدر وقار شاہ قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق عرف بوبی کو سزائے موت سنائی، عدالت نے مجرم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

استغاثہ کے مطابق مجرم کے خلاف مسلم لیگ نون سندھ لائرز ونگ کے نائب صدر وقار شاہ کے قتل کا الزام تھا، اسحاق عرف بوبی نے 10 اپریل 2104 کو گلشن اقبال میں وکیل وقار شاہ کو قتل کیا تھا، ملزمان سے برآمد اسلحہ اور مقتول کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ایک ہی تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے