منی لانڈرنگ کیس: نیب نے شہبازشریف فیملی کے اثاثے قرق کرلیے

لاہور: نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی فیملی کے اثاثے قرق کرلیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں شور شرابے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ شہباز شریف سے ملاقات کرنے آئے ہیں، وہ باہر چلے جائیں، آپ لوگوں کے شور سے سماعت میں مشکل آرہی ہے۔

جج نے ریمارکس دیے کہ ایک ایک سوال ملین ڈالر کا ہے، اگر آپ لوگوں نے شور کرنا ہے تو جرح کیسے ہوگی، اگر آپ باز نہیں آئیں گے تو میں اٹھ کر چلا جاؤں گا۔

دورانِ سماعت ڈی جی نیب لاہور نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز، بیٹا سلیمان شہباز، صاحبزادی رابعہ عمران اور داماد ہارون یوسف کے اثاثے بھی قرق کرلیے۔

واضح رہےکہ عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کے اثاثے قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے