نیب قوانین میں ترامیم پر بات اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ہوئی : رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین میں ترامیم پر بات ن لیگ کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ہوئی۔

رانا ثناء اللہ لیگی رہنماؤں کھوکھر برادران سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت جہاں سے انتقام چھوڑے گی ہم وہیں سے شروع کریں گے، استعفے آخری آپشن ہیں، این آر او کی بات جھوٹ سے سوا کچھ نہیں۔

رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ نے نیب قانون میں ترامیم پر بات کرنے کا کہا ہے، شاہ محمود قریشی ترامیم کی بجائے ہم سے کچھ اور باتیں کرتے رہے، ہم سامنے لائے تو کوئی گلہ نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی مذاکرات میں ’میاں صاحب‘ کو سلام اور ہمیں یہ پیغام دیتے رہے کہ پاگل ترامیم پر کوئی بات نہیں سن رہا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف سے اپیل ہے کہ وہ لندن میں بیٹھ کر حکومت کی تکلیف میں اضافہ کریں، کھوکھر فیملی میاں برادران سے وفاداری نہیں چھوڑیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے