ذلفی کا حقوق مزدور سمجھانا قیامت کی نشانی ہے، سعید غنی نے مباحثے کا چیلنج قبول کرلیا

صوبہ سندھ کے وزیر محنت و تعلیم سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز ذلفی بخاری کا مباحثے کا چیلنج قبول کرلیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سعید غنی نے اپنی پریس کانفرس میں جھوٹ بولا، انھوں نے اپنے دور حکومت 2011 کے فیصلے پر سوال اٹھائے، اگر اُنھیں معاملے کو چیلنج کرنا ہے تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے 23 ارب کی کولیکشن کی مگر مزدوروں کیلئے دو منصوبے شروع کیے اور وہ بھی مکمل نہ کیے۔

ذلفی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو عدالت لے کر جاؤں گا، امارات کے ساتھ ویزوں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

بعدازاں اپنی ٹوئٹ میں سعید غنی نے ذلفی بخاری کا چیلنج قبول کیا اور کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ ذلفی بخاری مجھےحقوق مزدورسمجھارہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے