پی ڈی ایم والے سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے دیں : شاہ محمود

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔

ملتان میں اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کو خواب میں بھی حکومت نظر آتی ہے لیکن اپوزیشن کو انتظار کرنا ہوگاکیونکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ استعفوں کے معاملے پر پی ڈی ایم میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے، پی ڈی ایم کے اراکین سوشل میڈیا پر نہیں بلکہ اسپیکرکو استعفے پیش کریں تاکہ ضمنی الیکشن کرائے جائیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور یہ تحریک در حقیقت ملکی ترقی کے خلاف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے