عمران کون ہوتا ہے جو میرا حساب لے، وہ خود ناجائز طریقے سے آنے کا حساب دے

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کون ہوتا ہے جو ان کا حساب لے، وہ خود اپنا حساب دیں اور بتائیں کہ کس ناجائز طریقے سے آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک جعلی حکمران ملک پر مسلط ہے اور وہ ہمارے احتساب کی باتیں کرتا ہے۔

سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے الزامات سے متعلق مولانا سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ان کے بیان پر جماعت نے نوٹس لیا ہے،کمیٹی بن گئی ہے اور اجلاس بلایا جا چکا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کے بیان سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے