(ن) لیگ کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے استعفے جمع کرادیے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ نے اپنے استعفے جمع کرادیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ارکان نے پارٹی قیادت کے فیصلے پر لبیک کہا، بیرون ملک یا بیمارارکان نے بھی اپنے اپنے استعفے بھجوا دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے آئندہ کی حکمت عملی کی حوالے سے جاتی عمرہ یا ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوگا جس میں تمام اراکین اسمبلی کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کی صورت میں ضمنی الیکشن کرائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے