چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آفتاب خان شیرپاؤ سے ملاقات کی ہے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے پر گفتگو ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو نے آفتاب شیرپاؤ کو شہید محترمہ بینظیربھٹو کی برسی میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو ٹیلی فون بھی کیا اور پی ڈی یم کے اہداف پرگفتگو ،کی۔
بلاول نے محمود خان اچکزئی کو بھی بینظیربھٹوکے یوم شہادت پر جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔