بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کی گنجائش نہیں : وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے فوری بات چیت کا امکان مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بیک چینل ڈپلومیسی کی گنجائش نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اور ڈبل لاک ڈاؤن ختم کرے تو بات چیت کا ماحول بن سکتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت بھارت سے بات چیت کا کوئی ماحول نہیں۔

ملتان میں درگارہ شاہ رکن عالم کے 707 ویں عرس کی اختتامی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم کے مینار پاکستان کے جلسہ میں کوئی روکاٹ نہیں ڈالی، ملتان میں اپنی ہی ناقص پالیسی کی وجہ سے ان کو شہید بننے کا موقع ملا، اگر اسٹیڈیم آ جاتے تو نہ شہید بنتے نہ غازی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم احتجاج کرے یا دھرنا دے ہم خاطر تواضع کریں گے، پی ڈی ایم کے بیانیے پر پوری جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان مسلم لیگ نواز متفق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہندوستان کا منصوبہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنا ہے ، ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے