پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈیم ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 27 دسمبر و بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔
ضلعی امیر جے یوآئی لاڑکانہ مولانا ناصر محمود سومرو نے میڈیاسےگفتگو میں کہا کہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں مولانا فضل الرحمٰن شرکت نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کےباعث شریک نہیں ہوں گے۔
ناصر محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی کی صوبائی قیادت کو برسی کی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا لہٰذا جے یوئی آئی کے کارکن بے نظیر کی برسی میں شرکت نہیں کریں گے، بے نظیر بھٹو کی برسی خالصتاً پیپلز پارٹی کا شو ہے۔
ناصر محمود سومرو نے کہا کہ پی پی قیادت کی جانب سےصرف مرکزی قائدین کو دعوت دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت پی ڈی ایم کے اندر مختلف معاملات میں اختلافات کا دعویٰ کرتی ہے تاہم پی ڈی ایم رہنما اس کی تردید کرتے آئے ہیں۔
لیکن غور طلب بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ویڈیو لنک پر شرکت کی تھی جبکہ آج پشاور میں مہنگائی مارچ ریلی میں بھی موجود نہیں ہیں۔
مریم نواز پی ڈی ایم کی واحد رہنما ہیں جو ہر شہر میں ہونے والے جلسوں میں باقاعدگی سے شرکت کررہی ہیں۔