پنجاب: میگا منصوبوں کے لیے سرکاری اراضی کی فروخت کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے میگا منصوبوں کے لیے فنڈز کے حصول کے لیے سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کافیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں صوبائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت اور چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں سرکاری اراضی کی لیز اورفروخت کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں محکموں کو اراضی کی نشاندہی اور استعمال کے متعلق لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ فلاحی اسکیموں پرکام تیزی سےجاری ہے، مفاد عامہ کے لیے سرکاری اراضی کےدرست استعمال کویقینی بنایاجائےگا، حکومت صوبےمیں یکساں ترقی کےایجنڈےپر عمل پیرا ہے ،فنڈزکی دستیابی سے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مددملےگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے