سیاسی قیادت نے آرمی چیف، آئی ایس آئی سربراہ کے سامنے کیا اتفاق کیا تھا؟ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہےکہ عمران خان نے الیکشن سے قبل گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں بات کرکے قومی اتفاق رائے کو توڑا اور پوری سیاسی قیادت کی توہین کی ۔

احسن اقبال کا کہنا ہےکہ آرمی چیف اور انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سربراہ کی موجودگی میں پوری سیاسی قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حیثیت کے بارے میں الیکشن سے پہلے کوئی بات نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اس کے برعکس گلگت بلتستان میں اس کی صوبائی حیثیت کا اعلان کرکے سیاسی اور عسکری قیادت کی توہین کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے