سینیئر صحافی مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کرگئیں

معروف صحافی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سابق سیکرٹری جنرل اور کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری مظہر عباس کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔

جنگ اور جیو کے معروف تجزیہ کار مظہر عباس کی اہلیہ ارم عباس علیل اور کراچی کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ ڈیفنس میں واقع امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

ان کی تدفین وادی حسین کے قبرستان میں کی جائے گی۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے مظہر عباس سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر کی صحافی برادری دکھ کی اس گھڑی میں مظہر عباس اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہے۔

کے یو جے نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے بھی دعا کی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے