وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےسربراہ کے خلاف ان کی اپنی ہی پارٹی میں تحریک شروع ہوچکی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑ رہی ہے، پی ڈی ایم میں تضادات ہیں، کوئی استعفا دینا چاہتاہے اور کوئی نہیں۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد جے یوآئی اے کے بڑے رہنماؤں میں تھے، پارٹی رہنماؤں کو جواب دینے کے بجائے انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا، پی ڈی ایم ڈکیت موومنٹ ہے۔