پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے اور ملک بھر میں ن لیگ کے کارکن اپنے قائد سے محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کررہے ہیں۔
میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جبکہ خاندان کے دیگر افراد پاکستان میں ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز جیل میں ہیں اور مریم نواز تنہا ہی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے والد کو سالگرہ کا پیغام دیتے ہوئے مریم نواز نے ان کے پاس نہ ہونے کے غم کا بھی اظہار کیا۔
علاوہ ازیں مریم نے ٹوئٹر پر ایک بھاری بھرکم طویل کیک کی تصویر بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ ’میاں نواز شریف کی سالگرہ پر موصول ہونے والا یہ اب تک کا طویل ترین کیک ہے، سمجھ نہیں آرہا اسے میٹرز میں ناپوں یا کلو میٹر میں لیکن اس کے ساتھ جو محبت ہے وہ بے حساب ہے‘۔
This is by far the longest cake received on @NawazSharifMNS birthday. Don’t know if to measure it in meters or kilometres ? But the love certainly is immeasurable. pic.twitter.com/jG7W0WIIFK
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 25, 2020
مریم نواز کی اس پوسٹ پر کسی صارف نے تجویز دی کہ اس کیک کو مریم نواز اپنی مرضی کے کسی فلاحی ادارے میں بھجوادیں جس پر مریم نے جواب دیا کہ وہ پہلے ہی ایسا کرچکی ہیں۔
Done already ?? https://t.co/9kaQ7RO77A
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 25, 2020