پاکستان کا افغان سرکاری وغیرسرکاری حلقوں کے منفی بیانات پر اظہارتشویش

پاکستان نے بعض افغان سرکاری و غیر سرکاری حلقوں کے منفی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کیلئے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، افغان امن عمل کے تنازعے کے سیاسی حل کی طرف پیشرفت جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں کو افغان معاشرہ اورعالمی برادری نے تسلیم کیاہے لیکن بعض افغان سرکاری وغیرسرکاری حلقوں کے منفی بیانات پر تشویش ہے۔

ترجمان کے مطابق الزامات کا سلسلہ افغان امن عمل، تعاون بڑھانے کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا، دونوں ممالک کو اندرونی و علاقائی گمراہ کن عناصر سے محتاط رہنا ہوگا، پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں،۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تشدد میں اضافے پر پاکستان سخت تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے، وزیراعظم پاکستان نے کئی مواقع پر تشدد میں کمی اورجنگ بندی پرزوردیا لہٰذا افغان حکومت اندرونی سلامتی، امن کے قیام کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے