پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کے اسٹیج کو پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ قرار دے دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی آدھی آبادی پنجابی ہے اور پی ڈی ایم کا اسٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے۔

انہوں نےکہا کہ نام نہاد نیشنلسٹ اربوں روپے ڈکارکر اپنوں کو دھوکا دینے کےلیے پنجاب کوگالی دیتے ہیں۔

فواد چوہدری نے سوال کیا کہ 10 برس سے بلوچستان کو اوسطاً 400 ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے، بلوچستان کی ایک کروڑکی آبادی ہے، یہ پیسہ کہاں گیا؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے