لاہور: محلے میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری قتل

لاہورکے علاقہ شمالی چھاؤنی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شمالی چھاؤنی کے علاقے خیبر کالونی کا رہائشی 45 سالہ مقتول معراج خالد نے ملزم فہیم کو محلے میں گالم گلوچ سے منع کیا تھا جس پر ملزم فہیم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مقتول معراج خالد ہلاک ہو گیا۔

پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزم فہیم کو گرفتار کر لیا جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے