لاہور میں بڑا محل گرتے دیکھا، یہ ہے تبدیلی، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سارے ڈاکو مل کر انہیں بلیک میل کر رہے ہیں،ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے، یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کے لیے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔

ساہیوال میں احساس اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو فیل ہی ہونا تھا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ لاہور میں بڑا محل گرتے دیکھا، لاہور کے سب سے بڑے قبضہ گروپ کے ساتھ سابق وزیراعظم اور ان کی فیملی کھڑی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہاں ہے تبدیلی؟ یہ ہے تبدیلی، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنا تبدیلی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی،کرپشن روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے