ن لیگ کا پنجاب میں حکومتی کارروائیوں کیخلاف عدالتوں میں جانے کا اعلان

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومتی کارروائیوں کے خلاف عدالتوں میں جانے کا اعلان کردیا۔

پنجاب حکومت کی کارروائیوں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سعدرفیق، سردار ایاز صادق اور عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کی۔

اس مووقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ کھوکھر برادران کے گھروں کو گرادیاگیا، اس ڈی ایس پی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت وہ پڑیا بیچنےکی کوشش کررہی ہے جس کا چورن کوئی نہیں خریدتا، ضمنی انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں، ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا جارہاہے اور سیالکوٹ میں منظور شدہ اسکیم کا آفس گرادیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فہرستیں بنائی جارہی ہیں جن میں ن لیگ کے رہنماؤں کے نام چن چن کر کرپشن کی فہرستوں میں ڈالے جارہے ہیں، کرپشن کا چورن اب نہیں بکے گا، جو شخص ظلم کرے گا، وہ اپنے انجام تک پہنچے گا، حکمراں صرف یہ چاہتے ہیں کہ مخالفین ختم ہو جائیں، پی ڈی ایم اور ہم ختم نہیں ہوں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ یہ وہی ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل ہے نیازی صاحب جس کی مثالیں دیتے تھے ، اسی ٹرانسپیرنسی نے حکومت کو بدترین قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں فیروزوالا کی زمین کا جواب بھی دینا پڑے گا، بتانا پڑے گا کہ زمان پارک پرخرچ آنے والےکروڑوں روپے کہاں سے آئے؟

لیگی رہنما عطا تارڑ نے حکومتی کارروائیوں کے خلاف عدالتوں میں جانے کا اعلان کیا اور کہا کہ شہزاد اکبر کے چھوٹے بھائی قبضہ کرنے گئے تو 4 افسران کو تبدیل کیا گیا، قبضہ مافیا کی ابتداء آپ کی جماعت سے ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر سے بھی حساب لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کوغیرسیاسی بنانےکا دعویٰ کرنے والی جماعت آج کتنے ہی آئی جی تبدیل کر چکی، شہزاد اکبرتو شاید اہلیہ کے ساتھ اسپین چلے جائیں لیکن ہمیں اس ملک میں رہنا ہے اور آپ کا نام ای سی ایل لسٹ میں ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے