کوئٹہ: خاتون سمیت دو افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا گیا

کوئٹہ: قومی شاہراہ پرخاتون سمیت دو افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق ژوب میں کوئٹہ روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ،دونوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مقتولین کوئٹہ سے ژوب آرہے تھے، مقتول نوجوان اسدخان پشتونخوا میپ کے رہنما سابق سینیٹر رضا محمد کا کزن ہے۔

دوسری جانب قلعہ سیف اللہ کے قریب گڑنگ کے مقام پر نامعلوم افراد نے مسافر کوچ کو فائرنگ کرکے روکا اور پتھراؤ کردیا جس سے تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے خلاف مسافروں نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا جوکہ ایک گھنٹے تک بلاک رہا جس کےبعد روڈ کھول دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے