بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کل فائنل قسط نشر کی گئی جس میں شو کی فاتح اداکارہ ربینہ دلیک قرار پائیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ربینہ دلیک وہ واحد کنٹسٹنٹ تھیں جنہوں نے بگ باس سیزن 14 کے گھر میں سب سے زیادہ وقت گزارا تھا۔
بگ باس سیزن 14 کی فاتح اداکارہ ربینہ دلیک نے یہاں ساڑھے چار ماہ کا عرصہ گزارا اور وہ سیزن 14 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
بگ باس 14 میں فتح حاصل کرنے والی ربینہ دلیک نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ ہیں تو میں ہوں۔
خیال رہے کہ بگ باس سیزن 14 کے 3 فائنلسٹ میں نکی تنبولی، ربینہ دلیک اور گلوکار راہل ودیا شامل تھے، بعد ازاں نکی تنبولی کم ووٹوں کے بناء پر فائنل کی ریس سے باہر ہو گئی تھیں۔