ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف سخت ترین قانونی اقدامات اٹھائے جائیں اور کوشش کی جائے کہ غریب آدمی پر مزید کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں وفاقی وزراء خسرو بختیار، حفیظ شیخ، فخر امام سمیت ڈاکٹر عشرت حسین، ندیم بابر، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر و دیگر نے شرکت کی۔

وزیراعظم کو ملک میں گندم کی اگلے مالی سال کی پیداوار ی کھپت اور ضروریات کے تخمینوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ابھی سے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوروں کے خلاف سخت ترین قانونی اقدامات اٹھائے جائیں،کوشش کی جائے کہ غریب آدمی پر مزید کسی قسم کا اضافی بوجھ نہ پڑے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اشیاء خوردونوش کے لیے جدید خطوط پر ذخیرہ کرنے کے لیےگوداموں کی تعداد بڑھائی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے