واٹس ایپ اپنے کلاؤڈ بیک اپ کی حفاظت کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جسے ’’پاس ورڈ پروٹیکشن‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے بیک اپ چیٹس محفوظ ہوجائیں گی۔
اگرچہ واٹس ایپ چیٹس پیغام بھینجنے اور وصول کرنے والے کے درمیان خفیہ ہوتی ہیں، کوئی اور اسے نہیں دیکھ سکتا تاہم یہ تحفظ گوگل ڈرائیو اور آئی کلاؤڈ پر محفوظ آن لائن بیک اپ میں نہیں ہوتا۔
اس ضرورت کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ بیک اپ میں بھی اب پاس ورڈ پروٹیکشن فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔
اس حوالے سے واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اپنے آئکلائڈ ڈرائیو بیک اپ تک غیر مجاز رسائی کو روکنے کے لئے اب صارفین ایسا پاس ورڈ ترتیب دے سکتے ہیں جو مستقبل کے بیک اپ کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال ہوگا اور جب بھی صارف بیک اپ چیٹس کو بحال کرے گا تو اسے پاس ورڈ کی ضرورت ہوگی۔
• The chat database is already encrypted now (excluding media), but the algorithm is reversible and it's not end-to-end encrypted.
• Local Android backups will be compatible with this feature.The chat DB and media will be encrypted using a password that only you know. https://t.co/WAliLUnF18
— WABetaInfo (@WABetaInfo) March 8, 2021
جب بھی کوئی بیک اپ چیٹ تک رسائی کی کوشش کرے گا تو واٹس ایپ فوری طور پر فون نمبر کے ذریعے تصدیق لیے بغیر رسائی نہیں دے گا تاہم صارف کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ اپنا پاس ورڈ یاد رکھے کیوں کہ پاس ورڈ بھولنے کی صورت میں بازیافت کی سہولت میسر نہیں اور ایسا بیک اپ چیٹس کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بیک اپ کی حفاظت کلاؤڈ سروس فراہم کرنے والوں کی ذمہ داری ہوتی جو ماضی میں صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس جائز سرچ وارنٹ کے ساتھ قابل رسائی بناتے رہے ہیں تاہم پاس ورڈ پروٹیکشن کے بعد ایسا کرنا بھی ممکن نہیں ہوسکے گا۔