صدر مملکت نے کورونا کی ویکسین لگوالی،ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں،صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے اسلام آباد میں کورونا کی ویکسین لگوالی۔

صدرمملکت عارف علوی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی کے ہمراہ کورونا کی ویکسین لگوانے ویکسینیشن مرکز ترلائی پہنچے، جہاں دونوں کو کورونا کی ویکسین لگوائی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اشرافیہ نے لائن توڑ کر ویکسین لگوائی، پاکستان میں عمر کے حساب سے اپنی باری پر ویکسین لگائی جارہی ہے، میں نے 1166 پر رجسٹر کیا اور نمبر آنے پر ویکسین لگوائی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت نے ویکسینیشن کا آسان اور بہترین نظام بنایا ہے، ویکسین ملنے کے باوجود احتیاط جاری رکھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے