بلوچستان: ہفتے میں دوسری بار کان میں دھماکا، 7 کان کن جاں بحق

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی جس سے کان میں پھنسے تمام 7 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

چیف مائنز انسپکٹر شفقت فیاض نے بتایا کہ کاربن مونو آکسائیڈ گیس بھر جانے کے باعث کان میں دھما کا ہوا تھا جس سے کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی شروع کردی اور تمام لاشیں نکال کر ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا۔

سیکرٹری معدنیات نے واقعے کی تحقیقات اور غفلت برتنے پر کان کے مینیجر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا ۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران گیس بھرجانے کےباعث ہونے والے دھماکے سے کان بیٹھنے کایہ دوسرا واقعہ ہے، چار روز قبل مار واڑ کےعلاقے میں کوئلہ کان بیٹھ جانے سے 6 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے