خیبرپختونخوا: جہاں کورونا کا پھیلاؤ5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کردیےجائیں گے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے میں جہاں کورونا کا پھیلاؤ5 فیصد سے زیادہ ہوگا وہاں اسکولز بند کردیےجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول بند کررہے ہیں، تعلیمی ادارے کل سے 28 مارچ تک بند رہیں گے، ان اضلاع میں کورونا پھیلنے کی شرح 10 سے 13 فیصد کے درمیان ہے۔

شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بندش کے دوران اسٹاف آئے گا اور والدین ہوم ورک کے لیے اسکول آسکیں گے۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد ملک بھر میں ایک بار پھر کورونا کی پابندیاں نافذ کردگئی ہیں جب کہ پنجاب کے بعض شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے