ائیر چیف مجاہد انور سبکدوش، ظہیر بابر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی

اسلام آباد: ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سبکدوش ہونے والے اور نئے ائیر چیف کو سلامی دی۔

پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے بھی پاک فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ مجاہد انور خان کو سلامی دی جس کے بعد مجاہد انور نے پاک فضائیہ کی کمان نئے سربراہ ظہیر احمد بابر کو سونپی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد انور خان نے کہا کہ پاک فضائیہ دنیا کی سب سے بہترین فضائیہ ہے ، اس کے ہرسپاہی کوپیشہ ورانہ صلاحیتوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ 40 سال تک فضائیہ کی خدمت کرنا میرے لیےباعث اعزاز ہے، قوم کے تعاون سے ملکی دفاع ناقابل تسخیرہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے