گلگت: نلتر میں گاڑی پر فائرنگ،6 افراد جاں بحق

گلگت : نلتر میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔

ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے