جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں : حافظ حسین احمد

جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی) پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد کا کہنا ہےکہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی،ہم نے جماعت نہیں چھوڑی ہے، مولانا فضل الرحمان بھی فوری طور پر جے یو آئی پاکستان کی طرف آئیں،جے یو آئی کے دھڑے ختم کر کے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں۔

حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں مولانافضل الرحمان اور ان کے بیٹے کو قومی اسمبلی انتخابات سے روکا، مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کےکہنے پر انتخابات میں حصہ لیا، اب وہ اپنی ساکھ کو بچانےکے لیے لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی میں نظریات کی سیاست کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم کا شیرازہ بھی بکھر گیا ہے، مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں، پی ڈی ایم نے جمیعت علمائے اسلام کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا۔

رہنما جے یو آئی پاکستان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے، پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نواز کے پیچھے کھڑے ہوتی ہیں،میں اور مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمان سے پہلے پارٹی کے رکن بنے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے