مریم کا لہجہ قابل افسوس تھا، ہر طعنے کا بھر پور جواب دینا جانتے ہیں : پیپلزپارٹی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی تنقید جوابی وار کیے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان، شازیہ مری اور مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کا لہجہ سیاسی تھا لیکن مریم نواز کا لہجہ قابل افسوس تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں افسوس ہوتا ہے جب پیپلز پارٹی کیلئے سلیکٹڈ کا لفظ استعمال ہوتا ہے، ہمیں ہر طعنے کا جواب دینا آتا ہے، جسے آپ نے لیڈر آف اپوزیشن نامزد کیا اس سے ہماری رنجشیں ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی صفوں میں ایسے لوگ ہیں جو موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہیں، ہم پارلیمان کے اندر اور باہر جمہوری روایات کو جاری رکھیں گے، کیا میرا اور ان کا صبر کا پیمانہ عوام کے صبر کے پیمانے سے زیادہ ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھاکہ اپنا سیاسی قبلہ درست رکھیں، ہمارا ہدف تباہی سرکار ہے اور ہم نہیں چاہتے پی ڈی ایم ٹوٹے، ایسی بات نہ کریں جس سے سلیکٹڈ حکومت کو تقویت ملے۔

مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ پی ڈی ایم کسی کی جاگیر نہیں، نہ بچوں کا کھیل ہے جو کہہ دیا کہ لانگ مارچ نہیں ہورہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے