لیہ: قیدیوں کو لیجانے والی پولیس وین کو حادثہ، 2 اہلکار جاں بحق، 23 قیدی زخمی

لیہ میں قیدیوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے والی پولیس وین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق اور قیدیوں سمیت کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس وین میں قیدیوں کو مظفرگڑھ سے لیہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ وین چوک اعظم بائی پاس پر حادثے کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، حادثے میں 23 قیدی بھی زخمی ہوئے۔

جاں بحق پولیس اہلکاروں میں کانسٹیبل سبحان اور قیصر شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر اسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے