کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی کا جائزہ لینے کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہےکہ کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے