اگر سلیکٹرز کے بغیرفتح ممکن نہیں تو ن لیگ 3 ضمنی الیکشن کیسے جیتی؟ سعید غنی

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی نے مسلم لیگ ن کو سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ الیکشن پیپلزپارٹی جیتے تو ڈیل اور مسلم لیگ ن جیتے تو لوگوں نے ووٹ دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کی مدد سے این اے 249 میں جیتنے کا الزام افسوس ناک ہے، جہاں ن لیگ جیت جائے وہاں ٹھیک، پیپلزپارٹی جیتے تو ڈیل کا نتیجہ، یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔

سعید غنی نےکہا کہ این اے 249 میں حد سے زیادہ خود اعتمادی ن لیگ کی شکست کی وجہ بنی، اگرسلیکٹرز کے بغیرفتح ممکن نہیں تو ن لیگ تین ضمنی الیکشن کیسے جیتی؟

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن جیتے تو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے ساتھ جیتنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے اور ن لیگ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ جیتے تو بیانیے کی فتح قرار دیدیا گیا، یہ دہرا معیار کیوں اپنایا جاتا ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے