حکومتی پالیسیاں کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں : سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومتی پالیسیوں کو کورونا سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

منصورہ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں ملکی سالمیت کے لیے تشویشناک اور کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کشمیر کے حوالے سےکسی سودہ بازی اورقومی موقف سےانحراف ناقابل قبول ہوگا۔

انہوں نے کہا حکومت یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد کوفوری طور پر مسترد کرےاورنبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے کی سزا پر عمل درآمد کو قانون کےمطابق یقینی بنایا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کےنام پروجودمیں آیا جس میں اقلیتوں سمیت ہرطبقہ کوبنیادی حقوق حاصل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے