14 مئی کو پورے ملک میں یوم فلسطین منایا جائےگا،حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب گئے، ولی عہد کا وزیراعظم کا استقبال اس بات کی دلیل ہے پاک سعودی تعلقات مضبوط ہیں۔

ایک بیان میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس دورے میں مسئلہ فلسطین و کشمیر زیر بحث آئے، وزیراعظم سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی،وزیراعظم نے تمام آئمہ وعلما کرام سے مطالبہ کیا کہ ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے ساتھ پانچ معاہدے ہوئے ہیں، وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت سعودی ولی عہد نے قبول کی، پاک سعودی قیادت نےفیصلہ کیا ہے کہ امہ کے مسائل کے حل کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے، وزیراعظم نے وزیرخارجہ کو بیت المقدس کی صورتحال پر پوری دنیا سے رابطوں کا ٹاسک دیا ہے، پاک سعودیہ کے تعلقات مستقبل قریب میں مزید قریب نظر آئیں گے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودیہ کے حوالے سے خوامخواہ پروپیگنڈا کیا گیا ، کورونا کی صورتحال میں 16 لاکھ ڈالر کی طبی اشیاء پاکستان کودی گئی ہیں، وزیراعظم کا وژن ہے کہ ہم امداد نہیں تجارت کے ذریعے تعلقات آگے بڑھانا چاہتے ہیں، پاک سعودیہ دو قوموں اور عقیدوں کا تعلق ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ14 مئی کو پورے ملک میں یوم فلسطین منایا جائےگا، عالمی دنیا کیوں اس معاملے پر خاموش ہے؟ سعودیہ کا کشمیر کے حوالے سے موقف وہی ہے جو ہمارا موقف ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے