اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے: شہباز شریف

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے۔

شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری، او آئی سی اور عرب لیگ اسرائیل کو ظلم و بربریت سے روکنے کے لیے فوری کردار ادا کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور فلسطینیوں کے قتل عام کو رکوایا جائے۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کی جہنم میں جاگرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں، یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیانات کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لیے عملی قدم اٹھانا ہو گا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے مسلمانوں کی عیدالفطر کو غم میں بدل دیا ہے، فلسطینی شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے