وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے چن لیا گیا

پاکستان کو رواں سال 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی مل گئی۔

تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کا اعزاز ملا ہے جبکہ پاکستان 5 جون کو عالمی دن پر موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق اہم اعلانات کرے گا۔

بلین ٹری، کلین گرین پاکستان، الیکٹرک وہیکل پالیسی، نیشنل پارکس اور گرین جابز کو اجاگر کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کیلئے صرف 4 عالمی شخصیات کاچناؤ کیاگیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کو انٹرنیشنل ماحولیات کانفرنس کی صدارت کیلئے بھی چن لیا گیا اور وہ 4 جون کی رات عالمی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کانفرنس میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر شرکت کریں گی جبکہ ماحولیات سے متعلق میگا تقریب 5 جون کو اسلام آباد میں ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال چین کو عالمی یوم ماحولیات پر انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز ملا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے