عمران خان نے پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ملکوں کو سونپ دیے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ عمران خان کشکول اٹھائے واشنگٹن، ریاض، دبئی اور بیجنگ گھومتے رہے اور ملکی وقار خاک میں ملادیا۔

ایک بیان میں بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان قرضوں پر ملکی معیشت چلاکر آئندہ نسلوں کیلیے گڑھا کھود رہے ہیں، سخت شرائط پر قرضے لے کر معیشت چلانےکا تجربہ مسائل پیدا کرےگا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ اس سال عمران خان 10 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لے چکے ہیں، پاکستان کے فیصلے قرض دینے والے ملکوں کے ہاتھوں میں سونپ دیےگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملکی وقار خاک میں ملادیا، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد بیرونی قرضے 116 ارب ڈالر ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے