ترین اسکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے بیرسٹرعلی ظفرکوکام سے روکنےکی درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے بیرسٹرعلی ظفر کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ۔

عدالت عالیہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرتے ہوئےعدالتی وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار فرہاد شاہد اورکزئی پر25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ جرمانے کی رقم جیل اپیلوں میں مقررکیےگئے وکلاء کی فیس کی مد میں استعمال کی جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ درخواست غیرسنجیدہ اور دیگر اصل سائلین کو انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ کی کوشش تھی، عدالتوں میں مقدمات کے بوجھ اور زیر التوا کیسزکی ایک وجہ ایسی غیر سنجیدہ درخواستیں بھی ہیں۔

واضح رہےکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ان کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم نے معاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری علی ظفر کو سونپی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے